Live Updates

پنجاب میں 20 جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی

وزیراعلیٰ کا رجسٹریشن کیلئے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا، پنجاب میں ہر قسم کی اجرت کی ادائیگی کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جون 2025 19:57

پنجاب میں 20 جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کو رجسٹریشن ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔16 جون 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیاگیا۔ صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بجٹ دستاویز پر دستخط کردیئے۔ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 5335ارب روپے جبکہ ڈویلپمنٹ کے لئے 1240ارب روپے مختص کیا گیا۔

ہیلتھ اور ایجوکیشن کے لئے پہلی مرتبہ 27 فیصد بجٹ مختص کیا گیا اورپبلک انویسٹمنٹ کے لئے مجموعی طور پر 73فیصد بجٹ مختص کرنے کا ریکارڈ بھی بن گیا ۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں پانچ فیصد اضافہ تجویز کیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے37ہزار سے بڑھا کر کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیااورپنجاب میں ہر قسم کی اجرت کی ادائیگی کوڈیجیٹلائز کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزدورں اور ورکرز کے لئے حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنانے کا حکم دیا۔پنجاب میں 20جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کی رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رجسٹریشن کے لئے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران  ہیلتھ کیلئے 630.5ارب روپے، ایجوکیشن 811.8 ارب، لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے 411.1 ارب، پولیس کے لئے 210.1ارب، ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ 245.7، روڈز 120ارب، ٹرانسپورٹ کے لئے 141.5، زراعت کے لئے 129.8، انوائرمنٹ پروٹیکشن 16.6، جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریریز 36 ارب، مفت ادویات 79.5ارب، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ 61 ارب، اپنی چھت، اپنا گھر کے لئے 50 ارب، رمضان پیکیج کیلئے 35، ای بس 46ارب، گورننس اینڈ آئی ٹی 35ارب، ای ٹیکسی 3.5ارب، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 85ارب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام 25ارب مختص، ماڈل ویلیج کے لئے 10ارب مختص، سی ایم ٹریکٹر کے لئے ساڑھے 15ارب، سرکاری یونیورسٹیوں کے لئے 18ارب، ہونہار سکار شپ 15 ارب، سکولوں کے لئے 40ارب روپے مختص، کلینک آن ویل کے لئے ساڑھے تین ارب، ہیلتھ کلینک 9.7ارب، نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے ساڑھے 14ارب مختص، مراکز صحت کے لئے 18.3ارب، جناح انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی 9.4 ارب، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا ساڑھے 4ارب، چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے 6ارب، ہیلتھ انشورنس 25 ارب روپے مختص، ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے 3.6ارب، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے لئے 3.2ارب، ڈائیلسز پروگرام 8.6ارب، آسان کاروبار کے لئے 6.2ارب، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کے ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس 28ارب،زرعی ٹیوب، کسان کارڈ کے لئے 15ارب، آبی ذخائرکے لئے 20ارب، سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے 11.5 ارب، فلم فنانس فنڈ کے لئے 5ارب، سی ایم پنجاب لوکل روڈ پروگرام کے لئے 50ارب، مینارٹی کارڈ کے لئے 3.6ارب، لیپ ٹاپ پروگرام 15ارب، راشن کارڈ 40ارب، سہولت بازارکے لئے 10ارب، مفت کتابوں کے لئے 9.4ارب اور سکول میل پروگرام کے لئے 7ارب روپے رکھنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات