دوستوں کیساتھ سیر کیلئے کنڈ پارک آنے والا نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے کنڈ پارک آنے والا نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ،ریسکیو 1122نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک لاش نہ مل سکی ،واقعات کے مطابق محمد فاروق ولد محمد یعقوب ساکن واہ کینٹ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کنڈ پارک نوشہرہ میں سیر کے لیے آیا ہوا تھا نوجوان محمد فاروق ولد محمد یعقوب گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے چلا گیا اور جونہی نوجوان دریائے سندھ میں جاتے ہی دریائے سندھ کے ظالم موجوں نے ان کو گھیر کر ڈوب گیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122نوشہرہ کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم نے غوطہ خور ٹیم کے انچارج مراد گل کی زیرِ قیادت ڈوبنے والے نوجوان محمد فاروق کی لاش کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک نوجوان محمد فاروق کی لاش نہ مل سکی جبکہ ریسکیو 1122نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم کی ڈوبنے والے نوجوان محمد فاروق کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :