پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ، 136 منشیات فروش گرفتار کرلئے، ترجمان

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 231 چھاپے مارے گئے اور 136 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں سے 73 کلو گرام چرس، 03 کلو گرام آئس، 1485 لیٹر شراب اور 04 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھیں۔ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔