ی*لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 12 ڈویژن اور 26 سنگل بنچ کیسز پر سماعت کرینگے

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

8 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 12 ڈویژن اور 26 سنگل بنچ کیسز پر سماعت کرینگے، پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے۔ 26 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر ججز بطور ڈویژن بنچز اور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے، ترمیم شدہ ججز روسٹر 5 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس اپیلوں، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب، انسداد دہشت گردی اپیلوں، جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اور بنکنگ اپیلوں، جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اپیلوں، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل اور فوجداری اپیلوں، جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات اور فوجداری اپیلوں، جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔