د*مبینہ پولیس مقابلہ: سب انسپکٹر ودیگر ان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

ة لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ، مبینہ پولیس مقابلے میں قتل پر ماتحت عدالت کے مقدمہ درج کرنیکے حکم کیخلاف سب انسپکٹر ودیگر ان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس علی ضیاء باجوہ سب انسپکٹر حسن عمران سید و دیگران کی درخواستوں پر 18 جون کو سماعت کریں گے، عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل نہ کرنے پر ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو طلب کر رکھاہے، سب انسپکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ سب انسپکٹر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر ایس پی انویسٹی گیشن قصور ضیاء الحق پیش ہوئے لیکن عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔