
# ایرانی قیادت اور عوام کو اسرائیلی جاری جارحیت کے خلاف جرات مندانہ اور دانشمندانہ جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حافظ حسین احمد شرودی
ہفتہ 14 جون 2025 20:35
(جاری ہے)
ایران کا یہ اقدام اپنی خودمختاری کے دفاع اور غاصب صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جس طرح عالمی کفر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، اسی طرح یہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ پورا عالم اسلام اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔
بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا جمیعت علما اسلام تمام اسلامی ممالک اور رہنماں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہوں اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ ہمیں ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیل پر دبا ڈالنا چاہیے کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیاں ترک کرے انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام عملی اقدامات اٹھائے اور مظلوم فلسطینیوں کی نصرت کے لیے میدان عمل میں آئے۔ امت مسلمہ کا اتحاد ہی اسرائیل اور اس کے حامیوں کو لگام دے سکتا ہے اور خطے میں پائیدار امن قائم کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علما اسلام اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور بیت المقدس کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.