جیکب آباد میں اراضی کے تنازع اور سیاہ کاری کی تہمت پر خاتون سمیت دو افراد قتل

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)جیکب آباد میں اراضی کے تنازع اور سیاہ کاری کی تہمت پر خاتون سمیت دو افراد قتل ، نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے میر پور برڑو تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ سلامی پتافی میں ملزم دیور بابن نے فائرنگ کرکے اپنی بھابی مسمات بخت کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹھل ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ محمد پور تھانہ کی حدودمیں واقع قصبہ قادر بخش اوڈھو میں دیرینہ تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار سالہ اسماعیل دشتی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے دوسری جانب بی سیکشن تھانہ کی حدود میں قصبہ علی شیر سہندڑو کا رہائشی نوجوان 22سالہ عبدالکریم سہندڑو بیگاری کینال میں ڈوب کر فوت ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :