Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی کیلئے صنعت کے شعبے کو اہم ذریعہ قرار دے کرنئے مالی سال26 2025- کے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی

ہفتہ 14 جون 2025 21:05

eپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی کیلئے صنعت کے شعبے کو اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اسکے لئے نئے مالی سال26 2025- کے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی ہے۔محکمہ صنعت وحرفت کے گذشتہ سال کا مجموعی بجٹ 1.70 ارب روپے تھا جسے آئندہ سال کیلئے 58 فیصد بڑھا کر 2.70 ارب روپے کردیا گیا ہے۔اس مد میں نوجوانوں کے ہنر کو فروغ دینے کیلئے یوتھ کپیسٹی بلڈنگ کے سلسلے میں احساس ہنر پروگرام کیلئے 600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صنعت کاری اور سرمایہ کاری کی ترقی حکومت کا ویژن ہے اور اس ضمن میں رشکئی سپیشل اکنامک زون میں سیکورٹی کے امور کیساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں میں ادائیگیوں کیلئے 200 ملین روپے رکھے ہیں۔بنوں اکنامک زون میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ترقیاتی عمل کا یہ سفر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جس کا مقصد صوبے میں پائدار ترقی کا حصول ممکن بنانا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات