م*نوشہرہ شیرین کوٹھے کی دو جڑواں افغان ٹک ٹاکرز بہنوں چھ روز بعد پشاور سے بازیاب

ہفتہ 14 جون 2025 21:05

ٌنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)نوشہرہ شیرین کوٹھے کی دو جڑواں افغان ٹک ٹاکرز بہنوں چھ روز بعد پشاور سے بازیاب۔ٹک ٹاکرز بہنوں نے عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ فاروق احمد کو درخواست کی کہ ان کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا ڈر ہے ہم کو تحفظ فراہم کیا جائیں۔عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے دونوں بہنوں کو ان کی مرضی پر دارالاآمان مردان بھجوا دیا۔

والدہ کی درخواست مسترد۔

(جاری ہے)

ن*پولیس چوکی بارہ بانڈہ رسالپور کے انچارج سب انسپکٹر عرفان کے مطابق افغان مہاجر جمیل اکاخیل کی دو بیٹیاں شکیلہ اور نائلہ ٹک ٹاکر ز گزشتہ ہفتہ شاپنگ کے لیے مردان گئی مگر واپس نہین آئی والدہ کی تھانہ رسالپور میں رپورٹ پر پولیس نے باقاعدہ 174دریافت شروع کی۔پولیس چوکی بارہ بانڈہ رسالپور کے انچارج سب انسپکٹر عرفان کے مطابق موبائل ڈیٹا کے زریعے معلومات ملنے رسالپور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں ٹک ٹاکرز کو باحفاظت بازیاب کرکے تھانہ رسالپور منتقل کردیا۔