ش*خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل سٹی کے حوالہ سے اہم اجلاس

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال 2 کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نواز شریف میڈیکل سٹی کا قیام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چلڈرن ہسپتال 2 کی قیام میں اسلامک ایڈ حکومت پنجاب سے تعاون کر رہی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر اور وڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن نے شرکت کی۔