ًکرومائیٹ مالکان اورٹرانسپورٹرزکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریں گے، صابر صالح پانیزئی

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

ٌ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان صابرصالح پانیزئی ایڈوکیٹ نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کا معاشرہ میں انتہائی اہم مقام ہے آج افسوسناک مسائل مشکلات کے شکارہیں ۔ کرومائیٹ مالکان ٹرانسپورٹرزسے گذارش کررہا ہے کہ خانوزئی تور غر سے کرومائیٹ لوڈنگ میں مافیاز کا ساتھ نہ دے، قبضہ مافیا بدمعاشی کی آڑ میں اسطرح کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے کہ جس پر علاقے کا امن تباہ ہوجائے، جگہ جگہ جھوٹ، دوغلے کرداروں کو بنیاد بنا کر قبضہ مافیاز کو موقع دیا جارہا ہیں۔

کرومائیٹ مالکان اورٹرانسپورٹرزکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے خانوزئی میں تقریب سے خطاب اور کرومائیٹ مالکان وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا کرومائیٹ مالکان وفدنے بتایا کہ موجودہ صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی کہ کرومائیٹ مالکان اہل علاقہ کے ساتھ ملکر علاقائی امن کی خاطر گاڑیوں کی لوڈنگ پر شدید تحفظات رکھتے ہوئے اس بات کا واضح اعلان کرتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے آپ کو ہیرو سمجھ کر جانب داری کا مظاہرہ کررہا ہے، جو علاقائی مفادات کے خلاف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات قبائل کے درمیان تعلقات خراب کرنے کا ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

صابرصالح پانیزئی ایڈوکیٹ نے کہاکہ اس سنگین مسئلے کی ایک بڑی وجہ مافیاز،اور بااثر لوگوں کا آپس میں تعاون اور گھٹ جوڑ ہے۔ ٹرانسپورٹر حضرات خود سے ان غیر قانونی عناصر کے ساتھ تعاون نہ کرے کیونکہ اب یہ عناصر ٹرانسپورٹر کو ذاتی مفادات کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے کیونکہ انہیں بھی کارروائی سے باز رکھنے کے لیے دباؤ اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

خانوزئی کرومائیٹ کی حالت باشعور انسانوں اور سیاسی جماعتوں، ٹرانسپورٹر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر اب بھی ہم نے آنکھیں بند رکھیں تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے جماعت اسلامی علاقے کے ٹرانسپورٹرز،کرومائیٹ مالکان اورعمائدین سے ملکرخانوزئی کو دوبارہ ایک صاف، منظم اور محفوظ کاروباری مرکز بنانا ہے جہاں ہر ٹرانسپورٹر باعزت طریقے سے اپنے روزگار کو جاری رکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :