]کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

۴علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے ا?رہے ، چیف میٹرولوجسٹ

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

'کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد ا?باد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 38 کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے ا?رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی۔ 2009 میں 2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کب تک جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے۔

متعلقہ عنوان :