ہمایوں سعیدکا فلم ’’لو گرو‘‘کی ٹکٹس سستی کرنے کا عندیہ

ہفتہ 14 جون 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم لو گرو کے حوالے سے مداحوں نے اہم انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

فلم لو گرو کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نیسینیئر اداکار مصظفی قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کی۔تقریب میں اداکار ہمایوں سعید گلابی رنگ کی اسٹرپ شرٹ اور آئس بلو کلر کی ریپڈ جینز زیب تن کرکے انتہائی کمفرٹیبل اوتار میں پہنچے جہاں انہیں پریس کلپ آمد پر انتظامیہ کی جانب سے اجرک کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :