Live Updates

شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے‘اسد عمر

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا تیار کرے

پیر 16 جون 2025 16:05

شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے‘اسد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20سے 30سال سیاست کرنی ہے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں پہنچے ہیں۔ ان کو لیڈ لینی چاہیے اور جو پاکستان ایک سیاسی دندل کے اندر پھنسا ہوا ہے یہاں سے باہر نکالنا چاہیے ، وہ ملک کو تمام سیاسی لیڈر تمام سیاسی پارٹی استحکام کی طرف لیکر آئیں اس کے اندر جو سب سے بڑی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کو شامل ہے، ان کے ساتھ بیٹھیں ایک مشترکہ ایجنڈا بنائیں، ملک کو اس سیاسی بحران سے کیسے نکالنا ہے اس کی طرف لے کے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا تیار کرے۔اسد عمر نے عالمی اور علاقائی خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خطرناک خطے میں زندگی گزار رہے ہیں، بھارت نے جب حملہ کیا تو ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

اسرائیل اور ایران کے تنازع کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس طرح اسرائیل نے ایران پر جارحیت کی ہے، اس پر پوری مسلم امہ اور پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومتی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت پورے سال میں بڑے تاجروں سے 100کروڑ روپے کا ٹیکس نہیں اکٹھا کر سکی۔ جو طاقتور ہے، حکومت اس سے پیسہ نکلوانے میں ناکام ہے ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بجٹ میں کسی بڑے جاگیردار یا تاجر پر کوئی ٹیکس نظر آ رہا ہی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات