سعودی ولی عہد کا برطانوی وزیراعظم اور ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 15 جون 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، ایران کے خلاف اسرائیلی ملٹری آپریشنز کے اثرات، کشیدگی میں کمی اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے حوالے سے تمام کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔