ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی‘ متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا

متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا‘آئی سی سی میں نئے قوانین کی منظوری

اتوار 15 جون 2025 11:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے قوانین کے مطاب 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔ٹیسٹ میں کنکشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17 جون سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :