Live Updates

پاکستان سپرلیگ کیلئے سینئرمینیجر کا نیا عہدہ تخلیق

منگل 17 جون 2025 19:07

پاکستان سپرلیگ کیلئے سینئرمینیجر کا نیا عہدہ تخلیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سینئر مینیجر پی ایس ایل کا نیا عہدہ تخلیق کردیا۔ ذرائع کے مطابق نئی تقرری پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کی معاون کے طور پر کی جاے گی۔

(جاری ہے)

سینئر جنرل مینیجر کی ذمہ داریوں میں پی ایس ایل آپریشنز کی کامیاب منصوبہ بندی اور ان کے انعقاد، بجٹ کی تیاری، آئی سی سی اور پی سی بی کے قواعد کی پاسداری، فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ، مختلف پی ایس ایل امور کی انجام دہی کیلئے منتظمین کی معاونت شامل ہوگی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات