کوہلی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ‘ سابق کپتان نے پلیینگ الیون سے بھی باہرکردیا

کیوی کرکٹر نے اسٹار بیٹر کو 21ویں صدی کی آل ٹائم پلیئنگ الیون سے بھی باہر کردیا، شعیب اخترشامل

اتوار 15 جون 2025 11:50

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا۔کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی اسٹار کو شامل کیا۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن نے اپنی پلئینگ الیون میں اوپنرز میں میتھیو ہیڈن، ویندر سہواگ، مڈل آرڈر کیلئے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اسٹیو اسمتھ، اے بی ڈی ویلیرز، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، بالرز میں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، گلین میک گرا اور مرلی دھرن کو شامل کیا۔اسٹار کیوی کرکٹر کی پلئینگ الیون میں محض ایک پاکستانی بالر شعیب اختر شامل تھے، اسکے علاوہ کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔اسی طرح سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی پلئینگ الیون میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا، انہوں الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، جیک کیلس، برائن لارا کپتان، ویرات کوہلی، وی وی ایس لکشمن، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، بریٹ لی اور جیمز اینڈرسن کو جگہ دی۔

متعلقہ عنوان :