Live Updates

حکومت بجٹ کی منظوری سے قبل تحفظات دور کرے ، ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ٹیکسز کی تعداد ،شرح میں کمی کی جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشر ف بھٹی

اتوار 15 جون 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے قبل سامنے آنے والے تحفظات کو دور کرے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلا شبہ بجٹ میں اچھے اقدامات بھی اٹھائے ہیں تاہم معاشی ماہرین ،مختلف ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تحفظات بھی سامنے آرہے ہیں جنہیں دور کرنا نا گزیر ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والوں کو اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی جائے تاکہ ٹیکس کلچر فروغ پا سکے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات