Live Updates

لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد ایف بی آر کی بجٹ اناملی کمیٹی کے رکن مقرر

اتوار 15 جون 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بجٹ اناملی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجر برادری اور مختلف تجارتی تنظیموں نے ان کی تقرری کو بزنس کمیونٹی کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔تاجر تنظیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ میاں ابوذر شاد اپنی فہم و فراست سے ایف بی آر میں بزنس فرینڈلی پالیسیز کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کریں گے اور تاجر برادری کے جائز تحفظات کو اعلی سطح پر پیش کریں گے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات