سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 15 جون 2025 14:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ آف نکیال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار خضر حیات ایڈووکیٹ دبنگ قانون دان اور مظلوم ومحکوم عوام کی توانا آواز تھے۔

(جاری ہے)

قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی وفات عظیم سانحہ ہے ان کی وفات سے خلا پر ہونا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔قانون و انصاف، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم دے آمین۔

متعلقہ عنوان :