کراچی،پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان

اتوار 15 جون 2025 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :