الحمرا میں معروف میوزک ڈائریکٹر نثار بزمی کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

اتوار 15 جون 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) الحمرا میں مشہور و معروف میوزک ڈائریکٹر نثار بزمی کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین الحمرا رضی احمد مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

نثار بزمی اور انکے فن کو یاد کرنے والوں سے ہال بھرا ہوا تھا جبکہ گلوکار انور رفیع اور شازیہ علی پروگرام کے منتظمین تھے۔پروگرام میں نامور گلوکار انور رفیع، غلام عباس، سائرہ نسیم،عذرا جہاں، تنویر آفریدی،جوہر علی،پپو سمراٹ، سافی علی گلفام عباس ودیگر نے پرفارم کیا۔ چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا کہ الحمرا نثار بزمی کے فن کو آگے بڑھا رہا ہے۔ تقریب میں نثار بزمی کی زندگی پر تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :