پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار،پولیس زرائع

اتوار 15 جون 2025 16:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود فتح پور روڈ پر 3 مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کا تعاقب شروع کر دیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو اسلم عرف اسلی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا،دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے کوٹ ادو کے رہائشی زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :