نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات

پیر 16 جون 2025 16:18

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان جاپان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔