وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 16 جون 2025 16:18

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ  دہشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔