Live Updates

ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین

پیر 16 جون 2025 17:14

ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ثابت قدم رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن پاکستان اور عوام کو دہشت گردی سے بچانے کے لئےسکیورٹی فورسز کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ثابت قدم رہی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیکورٹی فورسز کی ہمت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،سکیورٹی فورسز ملک و قوم کی سلامتی کے لئے ہر روز اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں، یہ دہشت گرد بھارتی پراکسی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات