عوام کو انصاف کی فراہمی انکی دہلیز پر یقینی بنائی جارہی ہے ۔ ڈی پی او

اتوار 15 جون 2025 16:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی انکی دہلیز پر یقینی بنائی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن پر عمل کرتے ہوئے کھلی کچہریوں کا انعقاد اوپن ڈورپالیسی کے تحت لگائی جارہی ہیں متاثرین کو تھانوں کے باہر انکے ڈورسٹیپ پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ احمدیار کے گاؤں 205/EB،تھانہ صدر کے گاؤں 161/EB اور تھانہ قبولہ کے گاؤں 35/EB میں الگ الگ کھلی کچہریاں لگانے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق دئیے گئے اختیارات اورریاست کی جانب سے دئیے گئے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس موقع پر ڈی ایس پی عارفوالا ملک اکبر علی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمہر وسیم افضال اور متعلقہ تھانوں ک ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑنے عوام شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے۔

\378