سرگودھا،مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے خاتون سیاسی رہنما سمیت تین مخالفین کو قتل کر دیا

اتوار 15 جون 2025 17:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے خاتون سیاسی رہنما سمیت تین مخالفین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں ملز گیٹ کے قریب گھر پر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد کی فائرنگ کر کے خاتون سیاسی راہنما سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے جس کی اطلاع پولیس اور رسیکیو 1122 اور فررانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :