Live Updates

سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی ،سرمایہ کاروں کو بجٹ ریلیف دینے کا فیصلہ

اتوار 15 جون 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کو بجٹ ریلیف کے اطلاق کے فیصلے کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18اور 19جون کو اورا گرینڈ ایونٹ کمپلیکس E-11میں ہوگی ۔

اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اتھارٹی حکام نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو ہوگا۔اسی طرح نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے کمرشل پلاٹس کی ریز رو قیمتیں بھی حتمی طور پر طے کی جاچکی ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :