میپکو کے سات کمرشل سپریٹنڈنٹس کو ترقی دیدی گئی

اتوار 15 جون 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے7کمرشل سپریٹنڈنٹس کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17میں ترقی دیدی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایچ آر میپکو عبدالرزاق کاشف کے مطابق بنیادی سکیل 16میں خدمات سرانجام دینے والے کمرشل سپریٹنڈنٹ مظہر حسین شاد (ریونیو آفس ہارون آبادڈویژن)، حافظ محمد عمران (ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن)، محمد ریاض (ریونیو آفس لیاقت پور ڈویژن)، محمد عمران اصغر (ریونیو آفس ساہیوال فرسٹ ڈویژن)، محمد عمران شبیر (ریونیو آفس احمد پور ایسٹ ڈویژن)،شاہد اقبال (ریونیو آفس حاصل پور ڈویژن) اور ظفر اقبال (ریونیو آفس ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور)کو گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :