Live Updates

تہران میں اسرائیلی حملے روکنے کیلئے فضائی دفاع نظام فعال

ایرانی حملوں میں اب تک 13 شہری ہلاک،380زخمی ہوئے ،اسرائیلی حکومت

اتوار 15 جون 2025 19:15

تل ابیب /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران نے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اب تک اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں اب تک 13 اسرائیلی ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ، جن میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات