پ*بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

اتوار 15 جون 2025 19:30

×کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آ گیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی گراں فروشی کرنے والے تاجروں سے ملے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آ گیا ہے برف فی کلو پچاس روپے کا کر دیا گیا ہے علاؤہ ازیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے گوشت مال کا فی کلو سولہ سو سے بڑھا کر اٹھارہ سو جبکہ بریلر مرغی کا گوشت آٹھ سو تک پہنچ گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران گراں فروشی کرنے والے تاجروں سے ملے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کیا فوری طور پر گراں فروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انھیں گرفتار کر کے دکانوں کو سیل کیا جائے۔