حضرو پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی تین جواری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اتوار 15 جون 2025 20:50

حضرو 15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کا جوئے کی محفل پر چھاپہ تین جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ حضرو پولیس کے ایس ایچ سجاد حیدر نے جواء کی محفل پر چھاپہ مار کر 3 جواریوں واصد سکنہ محلہ کشمیری حضرو، محمد ادریس سکنہ حضرو شہر اور ندیم وسکنہ شمس آباد تحصیل حضرو کو قابو کر لیا جبکہ داؤ پر لگی رقم، 3 عدد موبائل فونز، 3 عدد موٹر سائیکل اور تاش کے پتے قبضہ میں لیکر ہر سہہ ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :