مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پزیر

اتوار 15 جون 2025 21:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات سجادہ نشین الحاج پیرڈاکٹرغلام گوہرنطیراحمدگوہرکی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی ہیں، عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک کے طول وعرض سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تین روزہ تقریبات میں موہڑہ شریف کی پوری وادی ذکر وازکاراوردرودوسلام کی فضاؤں سے گونجتی رہی۔

(جاری ہے)

عرس میں آنے والے زائرین کیلئے کلڈنہ سے موہڑہ شریف کے راستوں پر مختلف مقامات پرفری لنگر،شربت اورپانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ موہڑہ شریف میں خصوصی بازار قائم کیا گیاجس میں مختلف اشیاء کے سٹالزلگائے گئے جبکہ کلڈنہ موہڑہ شریف روڈ اورکشمیری بازار موہڑہ شریف روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں تاہم ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اختتامی تقریب میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ سول وفوجی افسران، ججز بیوروکریٹس سمیت زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :