ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی بلڈ کیمپ کا دورہ کیا

اتوار 15 جون 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، جو 14 جون ورلڈ بلڈ ڈونر کے نام سے منایا جاتا ہے، اس حوالے سے بیگ گروپ، بلڈ دو زندگی بچا (این جی او) اور انڈس اسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ خون کے عطیات کے کیمپ کا انعقاد بیگ مارٹ پر کیا گیا، ڈائریکٹر بیگ گروپ حسام بیگ نے ایس ایس پی حیدرآباد کا استقبال کیا، راشد راجپوت چیئرمین بلڈ دو زندگی بچا نے ایس ایس پی کو کیمپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آج ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر اویس خان نائب صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد، سیاسی و سماجی رہنما عمران سہروردی، اسلم خان دیسوالی، مقصود چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔