Live Updates

گورنرپنجاب سے ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا ،نبیل گبول کی ملاقات

پاکستان امن کا خواہاں ،لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘ سردار سلیم حیدر خان

منگل 17 جون 2025 18:46

گورنرپنجاب سے ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا ،نبیل گبول کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا اور نبیل گبول نے ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کی ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے،حکومت اس میں مزید اقدامات کررہی۔ انہوںنے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے مشکل کی گھڑی میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اقوام متحد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔

میں بحیثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرکے تاریخ رقم کی۔ سندھ کی طرح پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات