گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے ٹیلی فونک رابطہ

منگل 17 جون 2025 18:47

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان سے پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر نے اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کے جراتمندانہ مؤقف اور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایران کی جانب سے پاکستانی زائرین کو ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ گورنر سندھ نے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں زائرین کو سہولیات اور واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جلد وطن واپسی کے اقدامات جاری ہیں ۔