Live Updates

قوم کیلئے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا بڑا اعلان

اتوار 15 جون 2025 21:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی )نے کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکانٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اے ای او آئی کی پوسٹ کے مطابق دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات