ٓیو ای ٹی لاہور، ای کیٹ فیز ٹو میں 26,581 طلباء کی شرکت، وائس چانسلر کا امتحانی مراکز کا دورہ

د*یو ای ٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول کا اعلان کر دیا

اتوار 15 جون 2025 21:05

<لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جاری انٹری ٹیسٹ ای کیٹ 2025 کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) میں مجموعی طور پر 26,581 طلباء نے شرکت کی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ای کیٹ کے یہ داخلہ ٹیسٹ 13 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ 17 جون 2025 تک جاری رہیں گے۔

اس سے قبل ای کیٹ فیز ون میں 15,460 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے امیدواروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یو ای ٹی پر طلباء اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو ای ٹی میں جدید لیبارٹریز، کلاس رومز اور معیاری ہاسٹلز کی سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے لیے نشستوں کی تعداد میں بھی 2,500 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای کیٹ کے نتائج کا اعلان 25 جون 2025 کو کیا جائے گا۔ یو ای ٹی لاہور اور اس کے ذیلی کیمپسز میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ امیدوار آج ہی یو ای ٹی کے ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 18 جولائی، دوسری یکم اگست، تیسری 15 اگست، جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ 22 اگست کو جاری کی جائے گی۔

طلباء کی ڈاؤن گریڈنگ کے لیے درخواستیں 29 سے 31 اگست تک وصول کی جائیں گی اور اس کی میرٹ لسٹ یکم ستمبر کو جاری ہو گی۔ آخری میرٹ لسٹ کا اعلان 26 ستمبر کو کیا جائے گا۔ واک ان درخواستوں کی وصولی 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ ہاسٹل الاٹمنٹ کا عمل 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ریگولر کلاسز کا آغاز 8 ستمبر 2025 سے ہوگا۔داخلے سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی کے ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :