ًپنجاب پولیس پبلک سروس ڈیلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل

ُ24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 545 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 15 جون 2025 22:30

۸ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 545 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 43 ہزار سے زائد چالان اور 02 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 519 گاڑیوں کے چالان اور 105 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔