خامنہ ای کو تمام اہل خانہ سمیت زیر زمین پناہ گاہ منتقل کردیاگیا

پیر 16 جون 2025 11:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)سرائیلی حملوں کے جاری رہنے کے دوران، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو اتوار کے روز تہران میں ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے اندر موجود دو با خبر ذرائع کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شمال مشرقی تہران کے علاقے لویزان میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا،خامنہ ای کے تمام اہل خانہ، بشمول ان کے بیٹے مجتبی، اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں۔