Live Updates

ایران کے نئے میزائل حملوں میں چار اسرائیلی ہلاک،103 زخمی

پیر 16 جون 2025 11:45

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر میں 4 افراد ہلاک اور 103 زخمی ہوگئے۔ وام نے اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو ایرانی میزائلوں نے تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس سے کافی جانی نقصان ہوا، اب تک 4 افراد کے ہلاک اور 103 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا دور شروع کیا ہے جس کا ہدف اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات