Live Updates

ہاکی نیشن کپ‘ پاک ملائیشیا دلچسپ مقابلہ، میچ 3-3 گول سے برابر

گرین شرٹس نے میچ میں 2 مرتبہ برتری حاصل کی لیکن برقرار نہ رکھ سکے‘احمد ندیم، عبدالرحمٰن اور رانا وحید اشرف نے گول کیے

پیر 16 جون 2025 11:47

ہاکی نیشن کپ‘ پاک ملائیشیا دلچسپ مقابلہ، میچ 3-3 گول سے برابر
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 3۔3 گول سے برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی کا انتہائی دلچسپ میچ دیکھنے کا ملا ہے، گرین شرٹس نے میچ میں 2 مرتبہ برتری حاصل کی لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمٰن اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات