Live Updates

باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے

صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کیلئے تین تین امیدوار‘ نائب صدر کے عہدے کیلئے 11 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل

پیر 16 جون 2025 12:00

باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون 2025 کو دوپہر اڑھائی بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر، فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوں گے۔اس حوالے سے امیدواروں اور ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں کے لیے تین تین امیدوار جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لیے 11 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

فیڈریشن کے آئین کے آرٹیکل IX (a) کے تحت ''ایگزیکٹو ممبر’’کی کیٹیگری کو منسوخ کر دیا گیا ہے، لہٰذا اس عہدے کے لیے کوئی انتخاب نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ، فیڈریشن کے آئین، متعلقہ قواعد و ضوابط اور نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات