ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل جی سی سی

پیر 16 جون 2025 12:07

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکریٹری جنرل جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا کہنا تھا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں، اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔