Live Updates

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان خوش آئند ہے ،فرح ثاقب

پیر 16 جون 2025 12:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وومن چیمبر آف کامرس کی صدر فرح ثاقب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان خوش آئند ہے ۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کی مراعات کو ختم کر نے اور غریب کی معاشی حالت میں بہتری لانے کا عندیہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

فرح ثاقب نے کہا کہ بجٹ میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے ملازمین پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے انہیں ریلیف ملے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ آن لائن سسٹم پر ٹیکس پر کمی کی جائے کیونکہ کاروباری خواتین( آن لائن )گھر سے ہی اپنےمصنوعات باہر بھیجتی ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ تمام منصوبے جو معیشت میں استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی کےلئے لائے گئے ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات