Live Updates

قومی معاشی استحکام کیلئے درمیانی مدت کے قابل بھروسہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے،علی عمران آصف

پیر 16 جون 2025 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) معروف تاجر رہنما علی عمران آصف نے کہا ہے کہ قومی معاشی استحکام کیلئے درمیانی مدت کے قابلِ بھروسہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے،جن سے غیر موثر اخراجات میں کمی، ٹیکس نظام کی بہتری اور امداد کو درست اور ضرورت مند شعبوں تک محدود رکھنا شامل ہونا چاہئے۔ حکومت بجٹ ترجیحات پر نظرثانی کرے، ٹیکس پالیسی کو بالواسطہ کے بجائے براہ راست ٹیکسوں کی طرف منتقل کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نجکاری سے حاصل ہونے والے 86.5 ارب روپے کے ہدف کو شفافیت اور جوابدہی سے مشروط کیا جانا چاہیے،ڈیجیٹل نفاذ، کسٹمز اصلاحات اور ٹیکس پالیسی میں تبدیلیوں کی کامیابی کا انحصار ادارہ جاتی صلاحیت، طرز حکمرانی اور سیاسی عزم پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 کے اعداد و شمار معاشی ہنگامی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحاتاور جامع منصوبہ بندی کے وژن کے تحت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے حوالے سے نجی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات