آغا سراج درانی کی بریت کی درخواست ،وکلاء صفائی سے دلائل طلب

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی

منگل 17 جون 2025 20:59

آغا سراج درانی کی بریت کی درخواست ،وکلاء صفائی سے دلائل طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر وکلا صفائی سے دلائل طلب کرلیئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے روبرو اختیارات کا ناجائز استعمال آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر وکلا صفائی سے دلائل طلب کرلیئے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اوراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے۔