
محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی ،امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘خواجہ سلمان رفیق
قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے،امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا
منگل 17 جون 2025 20:02

(جاری ہے)
گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کی 6858 مجالس اور 1588 جلوس کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔
گوجرنوالہ ڈویژن میں 258 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی جبکہ 91 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ گوجرانولہ ڈویژن میں 1263 ڈاکٹرز اور 2645 پیرامیڈیکس ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔گوجرانولہ ڈویژن میں 3158 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے نتیجے میں 4132 مقدمات درج ہوئے۔ ڈویژن میں 5525 رضاکاروں کو بھی تربیت دی گئی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی اور امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈویژنل، ضلعی امن کمیٹیاں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں۔قیام امن کے حوالے سے امن کمیٹیوں کا کردار لائق تحسین ہے۔صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم میں پنجاب بھر کے جلوس اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ ہوگی۔رضاکاروں اور گارڈز کے یونیفارم، کارڈز اور تعیناتی پر گہری نظر رکھی جائے۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ امن وامان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کیے جا چکے ہیں۔فوڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لنگر اور سبیل کا اہتمام کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا بڑی کامیابی ،تمام وزارتوں، بیوروکریسی ،وزیر خزانہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا گوجرانولہ میں اہم اجلاس
-
سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی پرانی عادت ہے،شرجیل انعام میمن
-
ایران اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ گورنر پنجاب
-
دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 مجرمان بری
-
امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ، مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی
-
ایران کی پارلیمنٹ کے اظہار تشکر کے الفاظ قابل تحسین ہیں، شازیہ مری
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ 22 جون کو منایا جائے گا
-
26نومبر کا احتجاج ،سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
-
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.